حیدرآباد :آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کل سے شروع ہوگا۔ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ کل احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں سجے گا۔ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے دس ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کل دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر 30منٹ پرشروع ہو گا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی ۔قومی کرکٹ ٹیم کل 2 بجے سے 5 بجے تک راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں پریکٹس کرے گی ۔
بی سی سی آئی کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے روز اختتامی تقریب احمد آباد میں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائے گی۔