کراچی : حکومتی اتحادی جماعتیں پی پی پی اور جے یو آئی آمنے سامنے آگئی ہیں۔ پی پی نے جمیعت علمائے اسلام پر تنقید کی تو جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی ہے بلاول کو اللہ لمبی عمر دے وزیر اعظم بن ہی جائیں گے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا کہ پی پی پی اپنی اصل تکلیف سامنے لانے ۔ اتحادی جماعتوں کو کوسنا بند کردے ۔ اتنی بھی کیا جلدی ہے ۔بلاول کو اللہ لمبی عمر دے ،وزیراعظم بن ہی جائیں گے ۔
ترجمان نے کہا کہ لاڑکانہ کی سیٹ 2018 میں لیول پلینگ فیلڈ ہی کی وجہ سے پی پی کو ملی۔ مردم شماری کے حق میں ووٹ دیتے وقت فائدہ نظر آیا تو ووٹ دے دیا ۔ انتخابات جلدی کرانے کا واویلا اصل میں انتخابات سے راہ فرار کی طرف پیشں قدمی ہے ۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اپنے لئے لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ اور ہمارے موسمی حالاتِ پر تحفظات کیوجہ سے سیخ پا ہونا حیران کن ہے ۔ رابطہ عوام مہم شروع کردی ہے ۔پی پی بھی تیاری شروع کردے ۔ایسا نہ ہو پھر کہیں کہ تیاری کا موقع نہیں ملا۔