کیلیفورنیا: عینک لگائیں اور بات بھی کریں، یہ انتہائی دلچسپ ہے۔ تاہم سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ اب ایسی عینک تیار کرلی گئی ہے جس کو لگا کر آپ نا صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ آپ اس سے بات بھی کرسکتے ہیں اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔
مارک ذکر برگ نے رے بین کے اشتراک سے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی
عینک تیار کی ہے جو اردگرد کے ماحول کو سکین کرتی ہے اورا سکے علاوہ اس میں خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کولگائیں اوراس سے سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں اوریہ آپ کے مسائل کاحل بھی بتاتی ہے۔
مارک زکربرگ نے اے آئی سمارٹ چشموں کے ایک جوڑے کی نقاب کشائی کی ہے جس سے آپ بات کر سکتے ہیں۔
اس کے سافٹ ویئر کو بھی اپ ڈیٹ کیاجائے گا اوراس میں مزید جدت لائی جائے گی۔ میٹا گلاسز کی خاص بات سوالات کا جواب دینا ہے۔