لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کے علاوہ عمران خان اور پارٹی کا کوئی ترجمان نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق شعیب شاہین اور اور بیرسٹر گوہر خان کو ان کا ترجمان مقرر کیا جا رہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی اور ترجمان نہیں ہے۔ سب نوٹ کرلیں۔