سلمان خان کے پرستارتیاری کرلیں، "ٹائیگر" جادو جگانے آرہا ہے 

05:06 PM, 4 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کے پرستاروں کے لیے خوشی کی خبر  یہ ہےکہ ان کی فلم " ٹائیگر 3 " کے ٹریلر کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ 

 یش راج فلمز نے سپائے یونیورس کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اوراس  حوالے سے  ٹویٹر ایکس  پر بھی بتایاگیا ہے۔ 

بالی وڈ کے اداکار سلمان  خان نے اس  فلم میں جاسوس ایجنٹ کا کردار اداکیا تھا  ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف جلوہ گر ہوئیں تھیں۔ فلم ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔


سلمان خان کے پرستار " ٹائیگر3 " کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ ان کو اپنے فیورٹ اداکار کو سکرین پر ایکشن دکھاتےہوئے خوشی ہوگی ، ٹویٹر ایکس کے مطابق ٹائیگر 3 کا ٹریلر 16 اکتوبر کولانچ ہوگا۔ ٹوئٹر کے مطابق ٹائیگر 3 اس دیوالی پر سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے ۔ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز ہوچکی ہے ۔

مزیدخبریں