نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا سب کو علم ہے لیکن وہ کسی سے انتقام نہیں لیں گے: شہباز شریف

نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا سب کو علم ہے لیکن وہ کسی سے انتقام نہیں لیں گے: شہباز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہے۔2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی۔ 

لاہور میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی ۔ تب بجلی نہیں تھی اور لوگ بےروزگار تھے۔ نواز شریف نے صرف 4 سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔ 2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات ہوئے اور عوام کو ترقی خوشحالی سے محروم کر دیا گیا۔ نواز شریف کو اقتدار سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ عوامی ترقی و خوشحالی کو روکا گیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں۔ ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرینگے۔ آپ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے پیغام دیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہا جن کرداروں نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی اس کا سب کو علم ہے۔ نواز شریف کے ورکر کے طور پر میں اپنی جان لڑاؤں گا۔

مصنف کے بارے میں