گھی اور آئل کی قیمت میں کمی 

04:05 PM, 4 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبرکے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ستمبرمیں 5 کلوڈالڈاآئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈکی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصدکم ہے، اگست میں 5 کلوڈالڈاآئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 2864.05 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ڈھائی کلوگرام ڈالڈاگھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصدکم ہے، اگست میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈاکی گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1397.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ایک کلوڈالڈاگھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈکی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصدکم ہے، اگست میں ایک کلوڈالڈاگھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرمیں 541.11 روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں ایک کلوسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی جواگست میں 529.01 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 523.36 روپے تھی۔

مزیدخبریں