اسلام آباد : ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبرتک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.12 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 4.59 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا
ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.35 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.53 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2023 سے لیکرستمبر2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 11.90 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 14.53 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔