عمران خان نے بتایا مجھ سے کوئی بات کرنے نہیں آیا، عارف علوی نے ساتھ نہ دے کر مایوس کیا: علیمہ خان 

عمران خان نے بتایا مجھ سے کوئی بات کرنے نہیں آیا، عارف علوی نے ساتھ نہ دے کر مایوس کیا: علیمہ خان 

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ وہ آئینی کردار نہیں نبھا سکے۔

  

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن ان کے جذبے بلند ہیں ان کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ۔

 علیمہ خان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے۔ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی صدر پر مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے۔ صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے لیکن انہوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں