سائفر کیس: چئیرمین پی ٹی آئی, شاہ محمود قریشی کے خلاف سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

10:48 AM, 4 Oct, 2023

راولپنڈی: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف  آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔  

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ آج کی سماعت  کے دوران ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم نہیں کی جاسکیں۔

آج کی سماعت کے حوالے سے 12 وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوتھہ، بیرسٹر عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللّٰہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودھلا، جواد اصغر، علی اعجاز بٹر کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔


شاہ محمود قریشی کے وکلاء بیرسٹر تیمور ملک، علی بخاری، بیٹا زین قریشی اور بیٹی مہر بانو بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

وفاقی حکومت کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔

مزیدخبریں