سری دیوی کی موت طبعی نہیں بلکہ فاقوں کی وجہ سے تھی، دبئی پولیس سے کلین چٹ  کیلئے بہت مشکلات برداشت کیں: شوہر بونی کپور

11:09 AM, 4 Oct, 2023


بمبئی: نامور بھارتی پروڈیوسراور مرحوم ادکارہ سری دیوی بونی کپور نے اپنی بیوی کی موت کے حوالے سے 5 سال بعد خاموشی توڑ دی ہے۔

بونی کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی اور انہیں دبئی پولیس سے کلین چٹ لینے کیلئے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں سے گزرنا پڑا تھا۔ بھارتی پروڈیوسر کے مطابق دبئی پولیس پر انڈین میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن انہیں جلد اندازہ ہوگیا کہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔

بونی کپور کا کہنا تھا کہ سری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی اور وہ اکثر فاقے کیا کرتی تھیں تاکہ اسمارٹ نظر آئیں۔

خیال رہے کہ دبئی میں فرانزک ماہرین نے سری دیوی کی موت کے حوالے سے کوئی مشکوک چیز نہیں پائی تھی جبکہ اپنی رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتایا تھا۔

مزیدخبریں