دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے

دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے

پشاور : حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کا   پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ۔ فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی   سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں  اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا  ہے   شہید اہلکاروں میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللّٰہ شامل ہیں۔