لاہور :پاکستان جونئیر لیگ کیلئے ٹیموں نے کمر کس لی،تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ،ملکی و غیر ملکی کھلاڑی اپنی نوعیت کی منفرد لیگ میں کارکردگی دیکھانے کیلئے بے تاب ہیں۔
جونیئر لیول کی دنیا ئے کرکٹ کی پہلی لیگ کے آغاز میں ایک دن باقی رہ گیا ہے ، کرکٹ کے شائقین سمیت کھلاڑی بھی پرجوش ہیں ۔پاکستان جونیئر لیگ کا آغاز 6 اکتوبر سےہوگا، جونئیر لیگ کے لیے ٹیموں نے لاہور میں ڈیر ے ڈال لیےہیں ۔
ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ مشقیں جاری ہیں ، کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ جاوید میانداد مستقبل کے ہیروز کو ٹریننگ دے رہے ہیں ،جونئیر لیگ 6 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
پہلی جونئیر لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گیں۔