بہتر ہے وزیر اعظم نئے آرمی چیف کا فوری اعلان کردیں، عمران خان کے غبارے سے بھی ہوا نکل جائے گی: شاہد خاقان عباسی

08:53 PM, 4 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے لیے بہتر ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کا فوری اعلان کردیں اس سے عمران خان کے غبارے سے بھی ہوا نکل جائے گی۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ سیاست ایک تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے اگر ہم نے سیاست اس لیے کرنی ہے تو پھر سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ آرمی چیف کی تعیناتی کےحوالے سے فیصلہ ابھی ہوجائے تو بہتر ہوگا۔ عمران خان نے بھی ساڑھے تین ماہ پہلے فیصلہ کرلیا تھا صرف نواز شریف نے آخری دو تین دن میں فیصلہ کیا تھا۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان جتنے مرضی لشکر لے کر آجائے اس سے حکومت نہیں جائے گی اور نہ ہی جانی چاہیے۔ ماضی میں عمران خان نے جو دھرنے کیے ہیں ان کے حقائق بھی جلد سامنے آجائیں گے۔ عمران خان جو مرضی کرلیں ان کاموں سے اقتدار ملنا ممکن نہیں ۔

مزیدخبریں