فواد چودھری کی ایک اور اہم غیرملکی سفیر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ، مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے 

فواد چودھری کی ایک اور اہم غیرملکی سفیر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ، مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کی خفیہ ڈپلومیسی جاری ہے ۔ ترجمان پی ٹی آئی  فواد چودھری نے ایک اور  اہم غیر ملکی سفارت کار سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حکومتی اتحاد کے ناراض راہنما مصطفے نواز کھوکھر  اور تحریک انصاف کی راہنما ملائکہ بخاری بھی موجود تھیں ۔ 

ذرائع کےمطابق غیر ملکی خاتون سفارتکار سے ملاقات اسلام آباد کے راکا پوشی ریسٹورنٹ  میں کی گئی ۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد چودھری اس  سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفیر سے بھی  مل چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی امریکی حکام سے ملاقات کر چکے ہیں۔مصطفے نواز کھوکھر کی پیپلز پارٹی سے ناراضگی چل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ کئی بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں