سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،فی تولہ کتنے لاکھ کا ہو گیا ؟

06:42 PM, 4 Oct, 2022

 سونے کی قیمت میں ایک بار پھر  ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط 1 تولہ سونے کی قیمت میں2150 روپے  اضافے کے بعد  سونے کی قیمت  1 لاکھ 48 ہزار 450 روپے ہوگئی۔10 گرام سونا 1843 روپے اضافے سے 1لاکھ 27 ہزار 272 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی  سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ،  سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 1704ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 2روپے 29 پیسے سستا ہوگیا ، اب تک ڈالر  14 روپے سے ز یادہ سستا ہوچکا ہے،مزید سستا ہونے کا امکان بھی  ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں