حکومت سے مذاکرات کامیاب ،کسانوں کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

06:40 PM, 4 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ حکومت نے کسان اتحاد کے مطالبات منظور کرلیے ہیں جس کے بعد کسان اتحادنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق کسان اتحاد کے رہنماؤں کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کے تمام مطالبات منظور کرنے کا اعلان کیا۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کسانوں کے احتجاج میں پہنچے اور انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم ایک ہفتے بعد کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ 

مزیدخبریں