لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پاسپورٹ مل گیا ہے اب میں لندن جاؤں گی ۔والد اور بھائیوں سے تین سال سے زائد سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ میری ایک سرجری بھی ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی اس کے لیے بھی لندن جا رہی ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میرے ساتھ تو نہیں لیکن میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان آ جائیں گے۔