امریکی صحافی کی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

05:26 PM, 4 Oct, 2022

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر لکھی  گئی  کتاب شائع ہوگئی۔امریکی صحافی میگی ہیبرمین نےسابق امریکی صدر  کی زندگی پر کتاب لکھی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کتاب ’کانفیڈینس مین‘ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئے اور  حیرت انگیز  انکشافات سامنے آئے ہیں۔

کتاب کے اقتباس میں لکھا گیا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کو برطرف کرنا چاہتے تھے، ٹرمپ اکثر اپنے داماد کے بارے میں تحقیر آمیز لہجے میں بات بھی کرتے تھے۔

 اقتاباس کے مطابق سال 2017ء میں ٹرمپ نے کشنر   کی تقریر  تبصرہ کیا کہ تھا  وہ بچہ لگتا ہے۔ ٹرمپ نے میکسیکو میں منشیات بنانے والی لیبارٹریوں پر بمباری کا پلان بھی بنایا تھا  ، ٹرمپ کی اس  تجویز نے سابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو حیران کردیا تھا۔

کتاب میں یہ بھی  انکشاف  کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیویارک کے گورنرسے کہا تھا کہ ٹی وی پر  کورونا وائرس پر بات نہ  کریں ۔ اور  ٹرمپ  خود بھی کووڈ 19 سے مرنے سے خوفزدہ رہتے تھے،    

کتاب میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ 2020 کے انتخابی نتائج تبدیل کرنا چاہتے تھے  اور انہوں نے   نیویارک سٹی کے سابق میئر جولیانی سے کہا تھا وہ 2020 کے انتخابی نتائج بدلنے کیلیے کچھ بھی کریں۔

کتاب کے اقتباس میں امریکی صحافی میگی ہیبرمین نے لکھا ہے کہ  ٹرمپ نے ٹیکس نہ دینے مختلف بہانے بنائے ، ٹرمپ اپنے ٹیکس گوشوارے جاری  نہیں کرنا چاہتے تھے ۔

امریکی سحافی نے اپنی کتاب میں یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ نےسرکاری دستاویزات وائٹ ہاؤس کے ٹوائلٹ میں بھی بہائیں۔
 
 
 
 

مزیدخبریں