نوازشریف کی واپسی کا راستہ صاف ہوگیا، حکومت سے مطمئن نہیں ہوں، عمران خان ایوان صدر میں خفیہ ملاقات کرکے این آر او مانگ رہا ہے: مریم نواز 

05:24 PM, 4 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کرنے والا عمران خان این آر او مانگ رہا ہے لیکن اب اسے کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ میں اپنی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں ۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس مریم نواز نے کہا کہ اقتدار کوئی لالی پاپ ہے کہ آپ کو دیدیں۔ نواز شریف کی واپسی کا راستہ صاف ہے صرف ایک درخواست دینی ہے۔ نواز شریف نے کب واپس آنا ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ اب میری جدوجہد ہی اس بات پر ہوگی کہ عمران خان کو پکڑا جائے لیکن اس کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنے گا۔ میں پاگلوں کی طرح ہر جگہ سے الیکشن میں کھڑی نہیں ہوں گی۔ عمران خان کے خلاف ثبوت ہیں اور فیئر ٹرائل میں دنیا کی کسی عدالت میں نہیں بچ سکتا۔ 

لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ جب عمران خان کے ساتھ نواز شریف والا سلوک ہوگا۔ اُس کے گریبان تک قانون کے ہاتھ پہنچیں گے اور جب انصاف ہوگا۔ جب انصاف ہوگا تو عمران خان آپ کو پاکستانی سیاست میں دور دور تک نظر نہیں آئے گا اور اصل لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہے۔ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

مزیدخبریں