ٹانک : ٹانک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔