خاتون جج کو دھمکانے پر غیر مشروط معافی نہیں مانگی ، توہین عدالت کا نوٹس خارج کرنے پر شکرگزار ہیں: وکیل عمران خان 

04:41 PM, 4 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ہم نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی لیکن عدالت کے شکر گزار ہیں کہ توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ  ہم نے توہین عدالت کو  مانا ہی نہیں  اسی لیے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مشروط معافی وہاں مانگی جاتی ہے جہاں اس بات کا اقرار کیا جائے کہ مجھ سے توہین عدالت ہوئی ہے۔ عمران خان نے صرف یہ کہا ہے کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے توہین عدالت کی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں یہ غیر مشروط معافی نہیں بلکہ معذرت ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نے عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں