اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ہم نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی لیکن عدالت کے شکر گزار ہیں کہ توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ ہم نے توہین عدالت کو مانا ہی نہیں اسی لیے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔
ہم نے توہین عدالت کو admit ہی نہیں کیا۔
— Waseem Badami (@WaseemBadami) October 4, 2022
اسی لیے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔
غیر مشروط معافی وہاں مانگی جاتی ہے جہاں اس بات کا اقرار کیا جاے کہ مجھ سے توہین عدالت ہوی ہے۔
حامد خان۔ وکیل عمران خان#11ThHour pic.twitter.com/CpoQqg4UC7
انہوں نے کہا کہ غیر مشروط معافی وہاں مانگی جاتی ہے جہاں اس بات کا اقرار کیا جائے کہ مجھ سے توہین عدالت ہوئی ہے۔ عمران خان نے صرف یہ کہا ہے کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے توہین عدالت کی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں یہ غیر مشروط معافی نہیں بلکہ معذرت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نے عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔