پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیارات اور شرائط کو مکمل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

02:16 PM, 4 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معیارات اور شرائط کو مکمل کرنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ۔ اس طرح پاکستان کے مکمل طور پر گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات ہیں ۔

اس حوالے سے بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے مالیاتی نگراں ادارے ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے رپورٹ جمع کروا دی ۔ ایف اے ٹی ایف اس ماہ کے آخر میں پاکستان کو پابندیوں کی اپنی گرے لسٹ سے نکال دے گی ۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس رواں مہینے 17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک اجلاس جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ اگست میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا تھا ۔ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے سیاسی عزم کا اندازہ لگانا ہوتا ہے ۔

مزیدخبریں