اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مزید پیچیدگیاں پیدا کر دیں ہیں ۔
اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے ۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ۔ جن کے پاس محکمے ہیں انہیں اپنے کام کی اے بی سی کا بھی پتہ نہیں ۔ وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بن سکا جبکہ معاشی ٹیم مکمل کنفیوژ ہے ، ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگایا جا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے ۔