اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مزید پیچیدگیاں پیدا کر دیں ہیں ۔
اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے ۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ۔ جن کے پاس محکمے ہیں انہیں اپنے کام کی اے بی سی کا بھی پتہ نہیں ۔ وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بن سکا جبکہ معاشی ٹیم مکمل کنفیوژ ہے ، ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے ۔
معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے سیاست ان کی دفن ہو چکی ہے،اگر کام کر رہی ہے تو نیب کیسز ختم کرنے کے ذمہ داروں ہیں جو انشاللہ کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگا رہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 4, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگایا جا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے ۔