لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ، احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔ معزز جج صاحب نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے ۔