شمالی کوریا بیلسٹک میزائل تجربہ، جاپانی وزیراعظم کا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل تجربہ، جاپانی وزیراعظم کا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے دسویں روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کرلیا ، بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں واقع سمندر میں گرا ۔

جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ 2017 کے بعد شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ کیا ہے ۔ بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا ہے ۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے اور لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کے اعلانات کئے گئے ۔ جاپان کے کچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ۔ میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان اور جنوبی کوریا نے شدید مذمت کی ہے ۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے شمالی کوریا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شاید بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں