راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی ۔جس میں بڑی تعداد میں فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزاز سے نوازا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں خطاب کرتے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مادر وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں،افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام آیا۔ ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔