کابینہ کا اجلاس طلب ،پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کے معاملے پر بحث ہوگی

10:47 PM, 4 Oct, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا  ۔ پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس  منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آے گا ۔

کابینہ پیپرز میں شامل افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق بھی کابینہ ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں سات نکاتی معمول کے ایجنڈے پر بھی غور ہوگا ۔

 کابینہ وزارت داخلہ کی سمری پر عید میلاد النبی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری دے گی۔وزارت داخلہ نے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی تجویز کی ہے۔ سزا میں کمی کا اطلاق کرپشن، قتل اور ریپ کے ملزمان پر نہیں ہو گا۔

 کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ، کابینہ کمیٹی برائے توانائی  اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ادویات کے ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات دینے کی منظوری اور ڈرگز ریسرچ کے لیے کمیٹی کی نامزدگی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

مزیدخبریں