استعفیٰ کیوں دیا ؟کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہاہوں،عامر لیاقت نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا 

Aamir Liaquat,PTI MNA,Aamir Liaquat resigns,PTI MNA Dr Aamir Liaquat Hussain

کراچی :عامر لیاقت حسین نے استعفیٰ دینے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس میرے لیے وقت نہیں جبکہ سندھ تحریک انصاف کی جماعت گروپ بندی کا شکار ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کے ذریعے استعفے کی اطلاع دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ ایسی کونسی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ بھی دیا اور پارٹی کو چھوڑ دیا ۔

عامر لیاقت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد کسی جماعت میں نہیں جارہا،جوکچھ میرے ساتھ ہورہا ہے وہ بڑے لوگ کرا رہے ہیں،انہوں نے کہا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس میرے لئے وقت نہیں ،بڑا دعویٰ کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن کو ہرا سکتا ہوں ۔

عامر لیاقت نے کہا وزیراعظم یا ان کی اہلیہ بھی رابطہ کریں تو واپس نہیں جاؤں گا،میں نے استعفیٰ کیوں دیا بتا دوں تو سارا پاکستان ہل جائے،اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔

سندھ تحریک انصاف کی سیاست سے پردہ اُٹھاتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا عمران اسماعیل کا الگ گروپ ہے،علی زیدی کا بھی الگ گروپ ہے،فیصل واوڈا اور دوسرے لوگوں کا بھی الگ گروپ ہے،میرا ریکارڈ سب کے سامنے ہے،جو کچھ کیا پوری دنیا جانتی ہے،میں ایک سچا اور پکا پاکستانی ہوں،نوکری نہیں تھی کسی سے بات نہیں کی،میں نے بچوں کی تعلیم اور کفالت کیلئے گھر تک بیچ دیا،میری کوئی جائیداد نہیں،کوئی گھر موجود نہیں،میری پاکستان سمیت باہر بھی کسی قسم کی کوئی پراپرٹی نہیں،انہوں نے کہا میرا کلفٹن میں ایک گھر تھا جو بشریٰ کے نام کردیا۔

عامر لیاقت نے کہا ایک گھر ڈیفنس میں ہے جو بچوں کے نام کرنا ہےوہ میرے نام ہے،خدادادکالونی میں میرا آبائی گھر ہےجہاں پر اس وقت رہتاہوں،طارق روڈ پر ایک گھر لیا تھا جسے گروی رکھ کر قرض لینا تھا جسے بیچ دیا،انہوں نے کہا میں نے الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے،دوسروں نے بہت کمائے ہیں،عامر لیا قت کا کہنا تھا میڈیا مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں دیتا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا دوسروں کی طرح الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے، لیکن آج میر ے جیسے محب وطن کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے،مجھے نیشنل بینک نے ایک سال سے قرض نہیں دیا،عمران خان سے پیار آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا،انہوں نےکہا عمران خان کو زندگی بھر چھوڑ نہیں سکتا اور چھوڑوں گا بھی نہیں،2 ماہ خاموشی اختیار کی،کسی سے کچھ نہیں کہا،پی ٹی آئی کے سوا میری کوئی جماعت نہیں،وزیراعظم کے پاس سے کافی روز سے غیر حاضر ہوں،عامر لیاقت نے کہا عمران خان کے پاس اس لئے نہیں جاتا وہ کچھ پوچھیں گے تو بتانا پڑے گا۔

عامر لیاقت نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا میرے حلقے میں بچیوں کی عصمت دری ہورہی ہےکوئی پوچھنے والانہیں،وزیراعظم کرپٹ لوگوں کو کیوں نہیں پکڑ رہے۔

آخر میں عامر لیاقت نے کہا مجھے دھکا دےکردیوار سے لگایاجا رہا ہے،اس تمام کے باجود وزیر اعظم عمران خان کے پاس میرے لیے وقت نہیں ہے ۔