اسلام آباد : وزیرِاعظم عمران خان سے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون و انصاف کی بالادستی مکمل طورپرقائم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین نے ملاقات کی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات pic.twitter.com/f7unREhdHR
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 4, 2021
وفد نےآزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے ۔ فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدینہ کے سنہری اصول تھے ۔ قانون و انصاف کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔