سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تقرری سے متعلق پالیسی 15 سال بعد تبدیل 

سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تقرری سے متعلق پالیسی 15 سال بعد تبدیل 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کالجز میں پرنسپلز کی تقرری سے متعلق پالیسی میں 15 سال بعد تبدیلی کر دی ہے اور کوئی بھی استاد ایک کالج میں تین سال سے زائد مدت تک پرنسپل نہیں رہ سکے گا۔ 
تفصیل کے مطابق ایک کالج میں تین سال سے زائد عرصہ تک پرنسپل رہنے والے اساتذہ کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پرنسپل کو کسی بھی دوسرے کالج میں پرنسپل کی حیثیت سے ہی ٹرانسفر کیا جائے گا۔ 
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے بھی3 سالہ پالیسی لاگو ہو گی جبکہ محکمہ نے پہلے فیز میں ڈائیریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔