کسان احتجاج : بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا

03:40 PM, 4 Oct, 2021

نئی دہلی : بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران اپوزیشن کے اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا.احتجاج کرنے والے کسانوں کو اترپردیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کی لہر زورپکڑنے لگی ہے ۔بھارتی اپوزیشن اراکین کو کسانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے آنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سونیا گاندھی ، نوجوت سنگھ اوردیگر کئی اہم اراکین شامل ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کو اتر پردیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔

یادرہے کہ اترپردیش کے علاقے میں نائب وزیرداخلہ کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 10 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ کسانوں کی ہلاکت کے بعد وہاں پر کسان مشتعل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی اور املاک کو نقصان پہنچایا  ۔

مزیدخبریں