کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ روپے کو اوپر لے جانے اور ڈالر کو نیچے لانے کی حکومتی ساری کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر نے اپنی طاقت منوایا۔انٹربینک میں ڈالر 32پیسے مہنگا ہوگیا ۔
نیونیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 170 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا ۔پانچ ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔