دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

01:53 PM, 4 Oct, 2021

راولپنڈی: دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک جوان کو شہید کر دیا ہے، فورسز نے دہشگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا جس سے وہ پسپائی اختیار کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ میں کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا۔ تاہم دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد عامر اقبال شہید کی عمر تیس سال تھی۔ پاک فوج نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں