خیر پور: سندھ کے علاقے میں ہندو لڑکے نے بھکاری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ہندو لڑکا بھکاری خاتون کو پیسے کا لالچ دے کر مندر میں لے گیا جہاں جنسی تشدد کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھکاری خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ خیر پور کے شہر چونڈکو کے مندر میں ہوا ہے ۔ چونڈکو شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوتاجر نے ایک بھکاری خاتون کو پیسوں کا لالچ دیا اور اس کو اپنے پیچھے مندر میں آنے کا کہا ۔
بھکاری خاتون ہندو تاجر کے پیچھے مندر میں چلی گئی جہاں اس کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔خاتون کی چیخ وپکار پرلوگ اکٹھے ہوگئے ۔
مندر میں ہندو اور مسلم افراد کی تعداد اکٹھی ہوگئی اوراس دوران ہندوتاجر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس لڑکے کو نہیں جانتی لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ تجارت کرتا ہے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے مندر میں جاکر پیسے دینے کا وعدہ کیا ۔