ماسکو میں مشہور چر چ کے سامنے تاجک ویڈیو بلاگر کی فحش تصویر نے ہنگامہ مچا دیا

12:08 PM, 4 Oct, 2021

ماسکو : تاجکستان کے ویڈیو بلاگر نے مشہور چرچ کے سامنے فحش تصویر کھنچوا کر سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ۔ رسلان نے ایک خاتون کے ساتھ کچھ ایسے پوز بنائے کہ ہر کسی نے تنقید کرنا لازم سمجھ لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے معروف ویڈیو بلاگر رسلان بوبیو نے ماسکو کے مشہور چرچ سینٹ بیسل کتھیڈرل کے سامنے کھڑے ہوکر ایک فحش تصویر کھینچوائی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ۔ رسلان کی خاتون کے ساتھ بنائی گئی تصویرکے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لاکھوں لوگوں نے تصویر پر اعتراضات اٹھا دیئے ۔ 

تاجکستان کے ویڈیو بلاگر رسلان بوبیو نے خاتون کے ساتھ ماسکو کے مشہور چرچ سینٹ بیسل کتھیڈرل کے سامنے ایسی تصویر بنوائی  جس میں خاتون نے جیکیٹ پہن رکھی ہے  اور اس کے پیچھے پولیس لکھا ہے ۔ تصویر  وائرل ہونے کے بعد اٹھنے والے ہنگامے کی وجہ سے  رسلان کو پولیس نے دس روز کے لئے بطور سزا گرفتار کرلیا ہے ۔ 

حکام کاکہنا ہے کہ  10 دن کی سزا کاٹنے کے بعد اس کو تاجکستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا ۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد رسلان نے ویڈیو بناکر لوگوں سے معافی بھی مانگی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسا پھر کبھی نہیں کرے گا  ۔

مزیدخبریں