پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا :اعجازشاہ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا :اعجازشاہ


اسلام آباد:وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے بھی میدان میں انٹری دیدی اور کہا کہ  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا تھا تاہم ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والا شخص بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گیا۔

انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے لیکن قیام پاکستان کے بعد ہی ملک میں مخالف سازشیں شروع ہوگئیں۔

انہوں ںے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی بیماری ٹھیک ہو گئی۔