ورجینیا : دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جائے اور شیطان بھی ایسی حرکتوں سے شرما جائے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاںایک خاتون نے اپنے باپ سے شادی کرنے کیلئے بوائے فرینڈ کوقتل کردیا جبکہ قتل کرنے کے بعد دونوں نے بوائے فرینڈ کی لاش کو ایک گڑھے میں دفن کردیا تھا اب اسے 40سال کی قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی 31 سالہ خاتون کو اپنے باپ سے جنسی تعلقات استوار کرنے اور شادی کرنے کیلئے بوائے فرینڈ کو بے دردی سے قتل کرنے کے نتیجے میں 40سال قید کی سزا سنادی گئی ہے جبکہ اس کے باپ کو قتل میں مدد دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 31 سال کی امانڈا میکیولر کو اپنے 55 سال کے باپ لیری میکیولر سے محبت ہوگئی ۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کا منصوبہ بنایا ۔ اس بات کی خبر جیسے ہی امانڈا کے بوائے فرینڈ جان میگائر کو ہوئی تو اس نے اس کی مخالفت کی ۔
بوائے فرینڈ کو راستے سے ہٹانے کیلئے امانڈا نے اپنے والد لیری کے ساتھ مل کر ایک سازش رچی اور 14 فروری 2019 کو گھر بلاکر جان میگائر کا قتل کردیا ۔
تاہم کچھ دنوں کے بعد انہیں احساس ہوا کہ جہاں پر اس نے لاش کو دفن کیا ہے ، اس کے بارے میں لوگوں کو پتہ چل سکتا ہے ۔ اس ڈر سے انہوں نے لاش کو دوبارہ باہر نکالا اور شہر سے باہر ایک سنسان مقام پر دفن کردیا ۔ حالانکہ ان کی ایک بھی چال کامیاب نہیں ہوسکی اور دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے اس معاملہ میں خاتون کو جہاں 40 سال کی سزا سنائی ہے تو وہیں اس کے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔