ننگرہار:گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ہونے والے بم دھماکے میں جہاں 15افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے وہیں افغانستان کے بین الاقوامی امپائر امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی خاندان کے 7افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔
Shocking news
— M.ibrahim Momand (@IbrahimReporter) October 3, 2020
Seven members of @ACBofficials elite Umpire #BismillahJanShinwari who officiated in many international matches has martyred in a road side bomb blast today in Shinwari district of Nangarhar.
The world T20 No 1 bowler Rashid Khan too belong to that district too. pic.twitter.com/kWCgBLtV8z
افغان میڈیار پورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلعی گورنر ہاؤس پر خودکش کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسی دھماکے میں36 سالہ بین الاقوامی امپائر بسم اللہ جان بھی مارے گئے ۔۔ اس حادثے میں ان کے خاندان کے سات افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ننگر ہار گورنر کے ترجمان عطا اللہ کھوگیانی نے یہ اطلاع دی کہ بم دھماکہ ننگرہار صوبے کے شنوار ضلع میں دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا ۔
دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن میں گھسنے کی کوشش کے تحت یہ دھماکہ کیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوئی اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم کسی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری نہیں قبول کی۔