کابل:افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کی حالت انتہائی سنگین بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیب اللہ کے حادثے کی خبر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ قومی کھلاڑی نجیب ترکئی کل ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور گذشتہ رات آپریشن کے بعد بھی ان کی حالت تشویشناک ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ ننگر ہار میں جہاں کرکٹر کا علاج کیا جارہا ہے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھارہا ہے ۔
کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زار عبدالرحیم زئی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ قومی کرکٹر نجیب اللہ کی حالت سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے ابھی تک نازک ہے اور وہ کوما میں ہیں جبکہ ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔
انہوں نے بتایا کہ نجیب اللہ کو مبینہ طور پر جلال آباد شہر میں ایک کار نے ٹکر ماری جبکہ کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسے کابل یہ پھر کسی ہمسائے ملک علاج کیلئے بھیجا جائے۔
خیال رہے کہ نجیب مشرقی ننگرہار میں کریانہ سٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی ، جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا ۔
عبدالرحیم زئی نے مزید کہا کہ نجیب جمعہ کو سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے اور وہ ابھی آئی سی یو میں ہیں ۔ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کافی سنگین ہے ۔