پاکستان  کے  عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے

10:49 AM, 4 Oct, 2020

اسلام آباد:پاکستان  کے  عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ میلہ سج گیا ، پہلے روز  پاکستانی باکسرز  چھائے رہے ۔ٹائٹل فائٹ  میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر ایشین  باکسنگ کونسل کے نئے چیمپئن بن گئے ہیں ،انہوں نے اپنے حریف انڈونیشین باکسربویا بلڈورزر کو کو ناک آؤٹ کردیا۔عثمان وزیر نے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں ۔


فیدر ویٹ کیٹیگری میں  پاکستان کے نادر بلوچ نے افغانستان کے حامد خان کو آؤٹ کلاس کیا ۔اس موقع پر پاکستانی    نژاد   برطانوی باکسر عامر خان نے کہا  بہت جلد پاکستان میں بڑے مقابلے کرائیں گے۔پاکستانی   باکسر وسیم  خان  اور  پاکستان   میں موجود  برطانوی    ہائی   کمیشن  نے   ایونٹ کو خوش آئند    قرار   دیا ہے۔


خیال رہے کہ باکسنگ مقابلوں میں پاکستان، انڈونیشیا،پولینڈ  اور افغانستان کے باکسر مد مقابل ہوں گے۔

مزیدخبریں