سٹیٹ بینک نے ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے رعایتی شرح پر قرضوں کی فراہمی دوگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا

08:54 AM, 4 Oct, 2020

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں ہسپتالوں کی تعمیر کےلئے رعایتی شرح قرضوں کی فراہمی کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک نے ہسپتال کی تعمیرکےلئے آسان شرائط پر قرضہ کی حد کو500ملین سے ایک ارب روپے تک بڑھا دیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق نئے ہسپتالوں کی تعمیرکے لئے قرضوں کی فراہمی کی سکیم 30 جون 2021 تک جاری رہے گی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کووڈ۔19 کی وبا کے باعث ملک میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور اضافہ کےلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور صوبائی یا وفاقی محکمہ صحت کے ساتھ رجسٹرڈ ہسپتال 3فیصد شرح سود پر قرضہ حاصل کرسکتا ہے۔

ابتدا میں سکیم کے لئے 5ارب روپے مختص کئے گئے تھے اور ایک ہسپتال200 ملین روپے تک قرضہ حاصل کرسکتا تھا۔ بعد ازاں قرضہ کی حد 500 ملین روپے تک بڑھائی گئی جس کو اب ایک ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں