بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے حلقہ انتخاب میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال کے قیام، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، صنعت وتجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اور چمن سے کراچی شاہراہ کی تعمیر صوبائی حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں موجودہ حکومت کی کامیابی پر پریشان ہیں۔