راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کے واقعے کا حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو فوری معطل کرتے ہوئے سی ٹی او کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ چالان کی وجہ سے شروع ہوا۔ لفظی جھگڑے کے بعد ٹریفک وارڈن آپے سے باہر ہو گیا اور بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے سارے واقعے کو موبائل کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر چلا دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔
ادھرشہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیورزاور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی گئی۔؎اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید اورتمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی گئی۔