ڈاکٹر ملیحہ لودھی کوعہدے سے نہیں ہٹایا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

08:23 PM, 4 Oct, 2019

اسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے  کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔

 

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی شاندار نمائندگی کی۔انہوں  نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے لئے شاندار کام کیا۔

 

مزیدخبریں