عمر اکمل، احمد شہزاد طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

04:44 PM, 4 Oct, 2019

لاہور: عمر اکمل اور احمد شہزاد طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دونوں کرکٹرز یادگار پرفارمنس کیلئے پُرامید ہیں۔

عمراکمل کہتے ہیں سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھا کرا سے والدہ مرحومہ اور سسرعبدالقادر کے نام کروں گا، احمد شہزاد بولے ہوم گراؤنڈ کے سامنے کھیلنے کی خوشی ڈیبیو جیسی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ کیلئے دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں پر ہزاروں اہلکاروں کی نظریں ہوں گی۔ ڈھیروں کیمرے بھی لمحہ لمحہ کی صورت حال ریکارڈ کریں گے۔ آج اور کل دو سے تین بجے تک کئی شاہراہیں بند ہوں گی۔ مال روڈ ، جیل روڈ بند رہیں گے، کنال روڈ مال انڈرپاس سے مسلم ٹاؤن موڑ تک بند رہے گا۔ میچز سے پانچ گھنٹے پہلے فیروزپور روڈ کلمہ چوک سے مسلم ٹاؤن موڑ تک بند ہوگا، مین بلیوارڈ گلبرگ منی مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ تک بند ہوگا۔

مزیدخبریں