کراچی: سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کی وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دئیے جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
فیصل واوڈا نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف پر تنقید کے نشتر چلا دئیے، کہا والدین کی دعاؤں سے پھر کامیاب ہوگیا، شہباز شریف کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، ن لیگ نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 سے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔