19 سال کی عمر میں ڈپریشن کا شکار ہوئی، یشما گل

01:49 PM, 4 Oct, 2019

اسلام آباد: اداکارہ یشما گل نے کہا کہ 19سال کی عمر میں وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ11سال کی عمر سے ہی اپنے گھر والوں بارے منفی سوچ کا شکار تھیں اور 19سال کی عمر میں وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں تھیں جس کی وجہ ان کا بھائی تھا ۔

انہوں نے بتایا وہ اپنے بھائی سے والدین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے نفرت کرتیں تھیں جس پر ان کو آج بھی افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں پہلی دفعہ شدید ڈپریشن کا سامنا ہوا تو اس وقت انہیں احساس ہوا کہ ان کے گھر والے ان سے بہت پیار کرتے ہیں ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی اصل وجہ ہماری منفی سوچ ہے ، اگر ہم اپنی زندگی اور اپنے رشتوں کو مثبت سوچ سے دیکھیں تو ہماری زندگی اچھی گزر سکتی ہیں۔

مزیدخبریں